ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تنازعے کے باعث بھارت کے ساتھ جاری سیریز ادھوری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی جانب سے جاری سیریز ادھوری چھوڑنے پر حیرانی بھی ہوئی اور افسوس بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ جاری تنازعہ حل نہ کرنے کی وجہ سے کے ساتھ جاری سیریز متاثر ہوئی جس نے ہمیں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بی سی سی آئی کے
سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سیریز ادھوری چھوڑنے کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور بورڈ کا ذاتی فیصلہ ہے اور ہم نے دورہ پورا کرنے کے لئے ویسٹ انڈین حکام کو متعدد درخواستیں بھی بھیجیں لیکن انہوں نے اپنا معاہدہ پورا نہیں کیا، بی سی سی آئی اس حوالے سے تمام قانونی آپشنز استعمال کرتے ہوئے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا کہے گی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کپتان ڈیوائن براوو نے بھارت کے ساتھ جاری سیزیز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس کے وقت کہا تھا کہ یہ بھارت کے ساتھ آخری میچ ہے، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان 5 ایک روزہ میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچ شیڈول تھے۔